کوئٹہ : بدنام زمانہ فوج کی بنائی گئی قاتل ادار ہ کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے دعوی کیاہے کہ ایک آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے مبینہ ارکان نظام الدین کرد کو مقابلہ میں ھلاک جبکہ ارسلان شاہ کو زخمی حالت میں گرفتاری کرکے گاڑی سے 80 دستی بم برآمد کر لئے ہیں ۔
تاہم دوسری جانب اس دعوی کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔ اس لئے عوامی حلقوں اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہناہے کہ سی ٹی ڈی کی کاروائیاں ماضی میں ہمیشہ جعلی ثابت ہوئی ہیں اس لئے یہ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ اب ایک بار پھر جھوٹ نہیں بول رہے ہیں ۔