ہوشاپ و گردونواح میں پاکستانی فوج کشی جاری



بلوچستان کیچ تربت کے علاقہ  ھوشاب میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے  ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے ھوشاپ شہر میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت   ھوشاپ مکمل  پاکستانی فوج کے محاصرے میں ہے ، جہاں ہر شخص کی تلاشی لی جا رہی ہے اور شناختی کارڈوں کی چھان بین کی جارہی ہے ۔  

دوسری جانب ہوشاپ کے گرد نواح میں ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں جو قریبی پہاڑی سلسلوں میں مسلسل  گشت کررہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post