ڈیرہ بگٹی ایف سی اہلکار بکریاں لوٹنے دوران چرواہے کی فائرنگ سے ھلاک

 


ڈیرہ بگٹی پاکستانی قابض ایف سی اہلکار بکریاں لوٹنے دوران ھلاک ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوئی کے علاقے اوچ کے قریب ایف سی اہلکاروں نے ایک چرواہے کی بکریاں لوٹنے کی کوشش کی  چرواہے نے شاٹ گن سے فائر کرکے  قربان سکنہ سوئی نامی ایک  فرنٹیئر کور ایف سی اہلکار کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر اہلکار بھاگ گئے۔ 

بعد ازاں لٹیرے ایف سی اہلکار کو ایف سی کے افسران کے مشورہ پر  خاموشی سے دفن کردیا گیا۔

جس کے بعد لواحقین  فاتحہ خوانی کیلے  بیٹھ گئے  ،جہاں فاتحہ خوانی جاری ہے ۔ 

آپ کو معلوم ہے گذشتہ تین دن سے ایف سی کے غنڈے علاقہ مکینوں کی اناج غلہ لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق ابتک دسیوں غلہ سے لوڈ  ٹرک ایف سی نے  مرکزی کیمپ منتقل کردیئے ہیں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post