سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے-
اطلاعات کے مطابق حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر کوہلو میں 7پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے دوران مخماڑ پولنگ اسٹیشن کے قریبی پہاڑوں سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک لیویز اہلکار زخمی کردیا ۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہی۔ تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔