جبری گمشدگیوں کو برداشت کرنے کے باوجود، ہدایت لوہار کی انسانی حقوق کے دفاع کے لیے لگن ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔ان خیالات کا اظہار
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی رہنماء بہنوں سورٹھ لوہار اور سسئی لوہار کے والد ہدایت لوہار کے قتل پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کیا ہے ۔
ماہ رنگ بلوچ نے ہدایت لوہار کے قتل کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ نہ صرف سسی اور سورٹھ لوہار کے والد تھے، بلکہ وہ ایک ممتاز رہنماء انسانیت کیلے ہمدردی رکھنے والے ایک قومی ثبوت تھے۔
انھوں نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کو برداشت کرنے کے باوجود، ہدایت لوہار کی انسانی حقوق کے دفاع کے لیے لگن ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے اس جرم کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے مزید کہاہے کہ سندھی، بلوچ اور دیگر مظلوم اقوام کو پاکستانی ریاستی جبر کے خلاف اجتماعی جدوجہد کرنی ہوگی۔