چمن مظاہرین پر تشدد گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، ہمیں ڈیورنڈ لائن منظور نہیں۔عبدالنبی بنگلزئی

 


بلوچ قوم نواز  رہنماء عبدالنبی بنگلزئی نے اپنے بیان میں چمن کے پر امن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن کے عوام کے احتجاجی کیمپ پر سرکاری فورسز کاحملہ ، تشدد اور گرفتاریاں قابل مذمت اور شرمناک ہیں۔

انھوں نے مزید  کہا ہے کہ انگریزوں نے اپنےمقاصد  کے لیے پشتون اوربلوچ کو تقسیم کیا پاکستانی ریاست محکوم و قابض اقوام کی تاریخی زمین کو اپنی کالونی سمجھ کر اپنے غیر انسانی اقدامات کو پروان چڑھا رہی ہے۔پاکستانی مظالم کے خلاف مظلوم اقوام کی مزاحمت قابل ستائش ہے۔

عبدالنبی بنگلزئی  نے بیان کے آخر میں کہاہے کہ ڈیورنڈلائن نہ پہلےمنظور تھا اور نہ اب منظور ہے ،چمن کے عوام کے مطالبات جائز ہیں لیکن ناجائز ریاست انھیں تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post