کیچ کلواہ ڈنڈار کے مرکزی کیمپ سے بھیجا گیا اشیاء خوردنوش،فوجی سازوسامان مسلح افراد نے لوٹ لیا ۔ تفصیلات کےمطابق کے مطابق کولواہ ڈنڈار کے مرکزی کیمپ سے آرمی نے مادگ قلات کے مقام پر قائم فورسز چوکی کیلے علاقائی لوکل گاڑی میں اشیاء خورنوش اور فوجی سازوسامان روانہ کردی گئی ،بتایا جارہاہے کہ مزکورہ گاڑی جب چوکی کے نزدیک پہنچی تو مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر فوجی سازوسامان لوٹ لیا ، اس دوران چوکی سے فورسز نے ڈرون کیمرہ اڑاکر مسلح افراد کی تعاقب کرنے کی کوشش کہ مگر انھوں نے سنائپر سے فائر کرکے اسے مار گرا یا ۔
آخری اطلاع تک فوجی سازوسامان اور ڈرون کیمرہ، مار کرانے کی ذمہداری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی آئی ہے ۔