لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کے بعد دو ہفتے سے جاری دھرنا موخر

 

بلوچستان کے شہر تربت میں ڈی بلوچ کے مقام پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دو ہفتوں سے جاری دھرنے کو  کامیاب


مذاکرات کے بعد موخر کردیا گیا۔

پولیس افسران اور متاثرہ فیملی کے درمیان تین افراد کی بازیابی اور دیگر تین کے متعلق اطلاع کی فراہمی کی شرط پر دھرنا ختم کردیا گیا۔

پولیس افسران نے فوری طور پر تین لاپتہ افراد کی بازیابی اور دیگر تین کو عدالتوں میں پیش کرنے کی تجویز پیش کی جسے مظاہرین نے قبول کیا۔

مظاہرین کے مطابق ایس ایس پی کیچ کی سربراہی میں ایک وفد نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں تجویز پیش کی کہ لاپتہ افراد میں سے تین کو چوبیس گھنٹوں کے اندر بازیاب کیا جائے گا جب کہ دیگر تین نوجوانوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

مظاہرین نے اس شرط پر دھرنا ختم کردیاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post