کوئٹہ سے نوجوان پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ، پسنی مسلح افراد کا بی این پی کے رہنما پر تشدد

 


کوئٹہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ایک اور نوجوان جبری گمشدگی کا شکار ،تفصیلات کےمطابق 

ناصر دینارزئی ولد محمد عالم سکنہ کلی بنگلزئی سبزل روڈ کو 7فروری کی شام اس کے گھر سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے انکی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

 علاوہ ازیں پسنی ،نامعلوم مسلح افراد نے بی این پی پسنی کے رہنما کو تشدد کا نشانہ بناکر لہولہان کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق  ہفتے کی رات جب بی این پی رہنما چاکر خان مینگل  بازار سے اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس کا راستہ روکا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد سے ان کے سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے۔

بی این پی نے واقعہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر دیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post