گوادر میں غریب مزدور کے سفاکانہ قتل کے خلاف دھرنا جاری۔ حق دو تحریک بلوچستان کے تحت ڈی سی آفس گوادر کے سامنے دھرنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کنٹانی میں غریب مزدور کے قتل کے خلاف کائیک، پک اپ والوں اور کنٹانی کاروبار سے منسلک لوگوں کا دھرنا بھی جاری ہے.
سوشل میڈیا ایکس پر وائرل چند ماہ قبل کے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنٹانی میں کوسٹ گارڈ نے اپنا گشتی بوٹ مقامی کے بوٹ پر چڑھا دی ہے ۔ جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ کی ٹکر سے مقامی بوٹ میں سوار ایک شخص سمندر میں گر کر لاپتہ ہو گیا تھا ۔