ہدایت لوھار کی شہادت پر 10 روزہ سوگ کا اعلان ،جسفم کارکنان شھید کے لواحقین کی احتجاجی دہرنے میں پہنچ کر ان کا ساتھ دیں۔جئے سندھ فریڈم موومنٹ جسفم


چیئرمین جیۓ سندہ فریڈم موومینٹ جسفم سہیل ابڑو نے نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہماری تنظیم
دکھ کی اس گھڑی میں لوہار خاندان اور قومی کارکنوں کے ساتھ ہے ۔ سندھ کی سیاست میں یہ بہت بڑا واقعہ ہے۔ ہم اس قتل کو ریاستی قتل سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ سائين جی ایم سید کے وفادار ساتھی اور سندھ کے بزرگ رہنما جناب ہدایت اللہ لوہار کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیان مار کر شہید کردیاـ

سائیں ہدایت اللہ لوہار کئی سالوں سے پاکستانی ریاستی اداروں کے ٹارچر سیلوں اذیت گزاتے رہے تہے۔ وہ وائس فار مسنگ پرسن کمیٹی کے چیئرمین بہن سورٹھ لوہار اور بہن سسائی لوہار کے والد ہیں۔

سہیل ابڑو نے بیان کے آخر میں  ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس کمیشن اور اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہولناک واقعے کا نوٹس لیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پاکستان کی فاشسٹ ریاست اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں قرار واقعی سزا د یں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post