تربت بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام ساڈھے چار بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت گوکدان میں سوراپ پل پر فورسز کی پیکٹ سیکیورٹی پر اس وقت خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ فورسز قافلے کی سیکیورٹی کے لیے مورچے میں داخل ہوئے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے پہلے ہی گھات لگا کر دشمن کے آنے کا انتظار کیا جیسے ہی دو اہلکار مورچے میں داخل ہوئے ان پر شدید حملہ کرکے ایک اہلکار کو موقع پر ہلاک ایک کو زخمی کردیا۔
انھوں نے مزید کہاہے کہ حملے کے بعد شکست خوردہ فورسز کافی دیر تک عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔