کوئٹہ : ہم سمجھتے ہیں اس خطے میں بسنے والے تمام مظلوم، محکوم یںاقوام کو مشترکہ مسائل پر مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے۔یہ بات نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی این ڈی پی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہی ہے
۔
انھوں نے کہا ہے کہ میران شاہ میں پر امن احتجاج کے دوران پشتون رہنماء محسن داوڑ اور ساتھیوں پر فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسکی زد میں آ کر پشتون قوم پرست رہنما محسن داوڑ زخمی اور ان کے دو تین ساتھی شہید ہوگئے ہیں۔ ہم اس عمل کو ریاستی دہشت گردی گراندتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاہے کہ اس ریاست میں روز اول سے ہی بلا تفریق حقیقی قوم پرستی کی سیاست ریاستی اداروں کو کھٹکھٹتی رہی ہے۔ جب بھی ان قوم پرستوں نے اداروں کی من مانی یا ان کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف کے جدوجہد کی تو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا یا مختلف طریقے سے دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اس خطے میں بسنے والے تمام مظلوم، محکوم یںاقوام کو مشترکہ مسائل پر مشترکہ جدوجہد کرنا چاہیے۔