بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات خاتون سمیت 4 افراد ھلاک




بلوچستان کے ضلع  مستونگ سٹی میجر چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایڈوکیٹ محمد وارث علیزئی ولد عبدالغفار علیزئی ہلاک جبکہ اس کا ساتھی حاجی حبیب اللہ زخمی ہو گیا۔

حاجی حبیب اللہ سیشن کورٹ مستونگ میں ملازم ہے ۔ دونوں کو غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ۔ مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا۔

 اس طرح   گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گرمکان میں حفاظتی بند کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص ظاہر سکنہ گرمکان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب گوادر میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت شہداد ولد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔

نوجوان نے گوادر کے علاقے شمبے وارڈ میں خودکشی کی ہے۔

دریں اثناء  جیکب آباد کے قریب رکشے کے ٹکر میں موٹر سائیکل سوار شوہر زخمی بیوی موقع پر ھلاک ہوگئی، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post