سرمچار مسعود احمد کو انکے شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل اے



پنجگور بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے  کے ترجمان  جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچار سنگت مسعود احمد گذشتہ دنوں پنجگور میں ایک کارروائی کی تیاری کے دوران ایک ناگہانی حادثے کا شکار ہوکر شہید ہوگئے۔


ترجمان نے کہاہے کہ پنجگور کے علاقے کہن زنگی میں 8 اکتوبر 2023 کی شب بی ایل اے کے سرمچار سنگت مسعود عرف بالاچ ایک کارروائی کیلئے آئی ای ڈی تیار کررہے تھے کہ اس دوران حادثاتی دھماکے میں شہید ہوگئے۔


انھوں نے کہاہے کہ وہ  عسئی کہن زنگی، پنجگور کے رہائشی تھے۔ آپ ایک سال سے زائد عرصے سے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک تھے۔ آپ ایک نہایت محنتی اور مخلص ساتھی سرمچار تھے۔ جن کی کمی شدت کے ساتھ محسوس کی جائیگی۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ جدوجہد آزادی کے کٹھن راہ میں، سرمچار بہادری کے ساتھ بیماریوں اور حادثات کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔ اس راہ میں حادثات میں قربان ہونے والے ساتھیوں کا وہی عزت و مقام ہے، جو دشمن کے ہاتھوں شہید ہونے والے کسی جہدکار کا ہوتا ہے۔ بی ایل اے تمام شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھا جائیگا۔


علاوہ ازیں  ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 

بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں چاربوز کے مقام پر معدنیات لوٹنے والی ایک ٹرالر کومسلح حملے میں نشانہ بنانے کے بعد نذرآتش کردیا ہے ۔ جس کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ قلات سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں قابض پاکستان کے شراکت داروں کمپنیوں پر ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ اگر یہ سلسلہ روکا نہیں گیا تو ان عناصر کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post