بلوچستان مختلف واقعات میں 3افراد قتل ایک ھلاک



جھل مگسی کے علاقہ گنداوہ محلہ پاچھ میں سونا خان نامی شخص نے اپنی بیوی زلیخہ کو لاٹھی اور ڈنڈے کے وار کرکے ھلاک کردیا ہے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ مذکورہ قاتل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔



بلوچستان ضلع لورالائی کے علاقے کمشنر کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی  ھلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ھلاک شخص کی شناخت قاسم والد رحمت اللہ ہوتک جبکہ زخمی کی شناخت جانان ولد رحمت اللہ ہوتک کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقع کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔


چاغی  دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد علم محمدزئی نامی شخص ھلاک  ہو گیا، جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس اور لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔



علاوہ ازیں شال کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ضلع پشین کے رہائشی 22 سالہ خدائے دوست کو دو روز قبل فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 ہلاکتیں ہوئیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post