یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے برطانیہ میں تقریب منعقد کیا جائے گا ۔ بی این ایم



بلوچ نیشنل موومنٹ  بی این ایم یوکے چیپٹر کی طرف سے جاری کردہ   اعلامیہ میں  کے مطابق  13 نومبر کو یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پر بلوچ شہداء کی یاد میِں ایک یادگاری تقریب منعقد کی جائے گی۔


ترجمان کے مطابق یادگاری تقریب میں بلوچ قوم اور بلوچستان کی بقاء کی خاطر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بلوچ وطن کے فرزندوں کو خراج عقیدت پیش کی جائے گی۔


انھوں نے یوکے چیپٹر کی طرف سے یوکے میں مقیم بلوچ کمیونٹی، بلوچ سیاسی کارکنوں اور دیگر حامیوں کو اس عظیم یادگاری تقریب میں شرکت کی دعوت  دی  ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post