دکی اور کیچ فائرنگ و حادثہ میں دو افراد ھلاک دو زخمی ہوگئے



   دکی  تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیارخان میں مسلح افراد نے بدھ کی شب رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے  وزو ولد عیدو شیرانی مری ھلاک ہوگیا مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔


واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہاہے ۔ لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


علاوہ ازیں وڈھ ڈیتھ اسکوائڈ اور مینگل قبائل درمیان فائرنگ میں دو مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ 

بتایا جارہاہے کہ دونوں افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جنھیں خون کی اشد ضرورت ہے مگر وہ خون کے پیسے بھرنے کے قابل بھی نہیں ہیں  کیوں کہ وہ  نہایت غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔


دریں اثناء کیچ کے علاقہ  عبدوئی باڈر پر دو گاڑیاں حادثہ کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے ان میں آگ لگ گئی ۔


اطلاعات ہیں کہ ایک  دوہزار گاڑی بلیدہ کے رہائشی کا ہے جس میں  ڈرائیو جھلس گیا ہے ۔  جبکہ دوسری  گاڑی چابہار کے رہائشی کا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post