پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر 2 نوعمر لڑکوں کو جبری لاپتہ کردیا



کیچ میناز  بلیدہ میں رات گئے قابض  پاکستانی فورسز نے پیر بخش نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر  خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر پیر بخش کے بیٹے نوعمر بیٹے  نسرم پیر بخش اور غنی نامی شخص کے نوعمر بیٹے  فیروز  کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔


بتایا جارہاہے کہ فورسز نے گھر میں موجود تمام خواتین و حضرات کے موبائل فون بھی چھین کر لے گئے ہیں ۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر بخش کے گھر یہ پہلی بار نہیں اس سے قبل بھی متعدد  بار فورسز نے چھاپہ مار کر لوگوں کا جینا حرام کرتے آئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post