تربت ، دکی میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج، شاہراہ بند کردی



دکی یونین کونسل غریب آباد اور صدر کے مکینوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور غیر اعلانیہ طور پر دونوں یونین کونسلوں کی بجلی منقطع کرنے کے خلاف ناصر آباد روڈ کو سردار درمحمد ناصر مونامنٹ کے مقام پر احتجاج ٹائر جلاکر بند کردیا۔


احتجاج کی وجہ سے ناناصاحب زیارت اور کوہلو سمیت ڈی جی خان اور دیگر علاقوں کو جانے والا ٹریفک صبح سے دن تین بجے تک معطل رہا۔


مظاہرین نے ایس ڈی او واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


مظاہرے سے مقررین عطا محمد ناصر ،کریم خاندزادہ،اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل غریب آباد اور صدر کے تیس ہزار سے زائد ابادی کا بجلی گزشتہ ایک مہینے سے بلکل منقطع ہے۔24 گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ بھی بجلی نہیں دی جاتی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔


مظاہرین سے ایس ایچ او  نے مزاکرات کئے جسکے بعد مظاہرین کا وفد ڈپٹی کمشنر دکی اور اسسٹنٹ کمشنر دکی  سے کامیاب مزاکرت کئے۔


یقینی دہانی پر مظاہرین نے ہڑتال ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے کل اس حوالے سے ایس ڈی او واپڈا کو طلب کرکے مکینوں کو بھی اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔


ادھر کیچ تربت مند اور تمپ میں بجلی کی بندش کیخلاف آج تیسرے روز بھی ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے دیا ، جس میں علاقہ مکینوں اور مقامی باشندوں کے علاوہ حق دو تحریک بھی شریک تھے ۔


ڈپٹی کمشنر کیچ اور دھرنا مظاہرین کے درمیان مذاکرات پھر ناکام، دھرنا غیر معینہ مدت کے لیے جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔


ڈپٹی کمشنر کیچ نے 8 گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کرنے کی آفر کی، جسے مظاہرین نے مسترد کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران صرف 12 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا، تاہم ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ یہ مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post