بارکھان میں جاسوس موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے



بارکھان بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان  آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب 1 بجے بارکھان کے علاقے گم برکا میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹاور مشینری و جاسوسی کے آلات سمیت تباہ ہوگیا۔


انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ ٹاور پاکستانی فوج و خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر علاقے میں جاسوسی کے مقصد سے لگائی گئی تھی۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل اے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک مرتبہ پھر سے تنبیہ کرتی ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کو معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post