نیوکاہان میں سکول کو مسمار کرنے کی کوشش باعث تشویش ہے۔ جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ بساک



بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے نیوکاہان کوئٹہ میں آباد مری بلوچوں کے زمینوں کو مختلف ہتھکنڈوں سے قبضہ کرنے اور سکول کو مسمار کرنے کی کوششیں باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے  کہ نیوکاہان کوئٹہ مری بلوچوں کی افغانستان سے واپسی پر آباد کیا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مری بلوچ آباد ہیں پچھلے تین دہائیوں سے نیوکاہان زیر عتاب رہا ہے کبھی غیر قانونی فوجی چھاپے، جبری گرفتاریاں، آپریشنز کے ساتھ ساتھ یہاں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ پینے کا صاف پانی، بجلی، گیس، سڑکیں تین دھائی گزرنے کے باوجود بھی یہاں کے باشندوں کو میسر نہیں۔


انھوں نے کہاہے کہ  نیوکاہان مری   بلوچ  کے رہائشی علاوہ ،تاریخ اور تہذیب کا ایک علامتی مرکز ہے جہاں شہدا قبرستان، نواب مری کی آخری آرام گاہ ہے۔ لاکھوں بلوچوں کی دھڑکنیں اس چھوٹی سی آبادی کے ساتھ منسلک ہیں، مگر پچھلے کئی سالوں سے مری بلوچوں کے گرد زمین تنگ کیا جارہا ہے۔ یہاں کی زمینوں کو مختلف ناموں سے قبضہ مافیا قبضہ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ۔ کبھی سردار تو کبھی سرکار یہاں کی آباد اور غیرآباد زمین کو ہڑپنا چاہتے ہیں جوکہ قابل تشویش ہے۔ جس کے خلاف بعض اوقات پریس کانفرنس اور احتجاجیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ وقتی دباؤ کے بعد دوبارہ یہ عناصر پھر سے اپنے ناپاک عزائم کیلیے متحرک ہوتے ہیں۔


انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا ہےکہ افغانستان سے واپسی کے بعد مری بلوچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک سکول کی بنیاد رکھی جس کی سربراہی نواب مری نے خود کی تھی۔ کیونکہ سرکار کی جانب سے کوئی بھی تعلیمی سہولیات یہاں میسر نہیں تھیں اس سکول کو وہاں کے اساتذہ اپنی کوششوں سے پچھلے کئی دہائیوں سے بغیر کسی معاوضے کے چلا رہے ہیں مگر پچھلے دنوں سرکاری ادارے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سکول پر سرکاری مشینری کے ساتھ چڑھائی کی۔ سکول میں موجود طلبہ کو حراساں کرنے، مارنے پیٹنے سمیت سکول کو مسمار کرنے کے خلاف مزاحمت کرنے پر سکول ٹیچر کو پکڑ کر حوالات میں ڈالا گیا۔ اس واقعے کے خلاف مقامی لوگوں کی طرف سے احتجاجاً روڈ کو بند کیاگیا جس کے بعد اسکول ٹیچر کو رہا کیا گیا۔ مگر کیو ڈی اے اس سکول کے زمین کو ہڑپنا چاہتا ہے۔ جس کی ہم نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کے خلاف سخت احتجاجی موقف اختیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ 


بساک ترجمان  نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ نیوکاہان شال میں سرکار اور سردار کی طرف سے زمینوں پر قبضے کی سخت مذمت کرتے ہیں ہم بلوچ عوام اور اختیار دار حلقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ناجائز قبضہ اور مری بلوچوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے خلاف موٹر قدم اٹھائیں۔ اداروں اور سماجی شخصیات کو بھی اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ تنظیم نیوکاہان کوئٹہ میں زمینوں کے قبضے اور سکول کو مسمار کرنے کے خلاف جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post