وڈھ پاکستانی فوج ایجنسیوں کی بنائی گئی ڈیتھ اسکوائڈ بے قابو ، ایک چرواہا ھلاک، مسافر کوچ نشانہ بنا ،عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی دھمکی جاری



وڈھ قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی لگائی گئی چار ماہ سے  جاری آگ میں  ایک معصوم چرواہا نادر لانگو  نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کیمطابق 12 سالہ نادر ولد فیض محمد قوم لانگو جو کہ چیل کا رہائشی ہے معمول کے مطابق اپنی بھیڑ بکریاں چرا رہا تھے  پاکستانی فوج اور ایجنسیوں کے چہتے ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل کے گروہ اور مینگل قبائل کے درمیانی جاری جھڑپ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ھلاک  ہوگیا۔


آپ کو علم ہے وڈھ میں گزشتہ چار ماہ سے پاکستانی فوج  اور خفیہ ایجنسیوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کو سیاسی طور پر زیر کرنے کی خاطر  اپنے بنائے گئے ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ توتک اجتماعی قبروں کے ماسٹر مائنڈ شفیق مینگل کو کھلے عام اسلح سے لیس کرکے مورچوں میں بٹھا دیا ہے ۔  جنھوں نے گذشتہ چار ماہ دوران ایک درجن افراد کو ھلاک کردیا ہے جن میں علاقائی لوگوں کے علاوہ  کراچی شال شاہراہ پر گزرنے والے مسافر کوچ اور ٹرک بھی نشانہ بنائے جارہے ہیں ۔  آج بھی اطلاعات ہیں کہ چوراہے کے ھلاکت کے علاوہ ایک مسافر کوچ کو بھی نشانہ بنادیا گیا ہے جس میں مسافر محفوظ رہے ہیں مگر کوچ کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔


گزشتہ روز بھی شاہراہ پر مسافر کوچ فائرنگ کے زد میں آگیا تھا جس میں اس کی اگلی ٹاٸر برسٹ  ہونے کی وجہ سے کوچ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ 


اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل نے علاقہ میں تاجر برادری کو بھی حراساں کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے دکانیں کاروباری مراکز بند ہیں ،کیوں کہ انھیں براہ راست نشانہ بنایا جارہاہے ،اس طرح علاقائی ذرائع کے مطابق وہ  نام نہاد جھلاوان عوامی پینل نامی خفیہ ایجنسیوں کی بنائی گئی پارٹی ( اصل میں ڈیتھ اسکوائڈ کا نام بدل کر جھلاوان عوامی پینل رکھا گیاہے ) کے ذریعے کاشت کاروں کو بھی حراساں کرنا شروع کردیا ہے ۔ انھوں نے  اس کیلے سوشل میڈیا کا سہارا لیکر بیوپاریوں کو مسلسل  دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ وڈھ میں آئندہ پیاز وغیرہ کی خریداری نہیں کرسکتے  اگر کسی نے خریداری کی تو وہ اپنے ذمہ دار خود ہونگے ۔ 


علاقائی لوگوں نے اس بابت بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ   ‏شفیق مینگل نے وڈھ میں ظلم کی انتہا کردی ہے ۔ اب چرواہوں مسافروں اور ڈرائیوروں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس طرح ڈیتھ سکواڈ کے پارٹی جھالاوان عوامی پینل کے آفیشل وٹسپ گروپ سے یہ حکم جاری ہوا ہےکہ عوام اور املاک کو نقصان پہنچایاجائے.

Post a Comment

Previous Post Next Post