حاجرہ بی بی نے اینے بیٹے محمد سلیمان بنگلزئی کی بازیابی اور جعلی مقابلے میں ھلاک شفیق بلوچ کے قاتلوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے ،نصر اللہ بلوچ



وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ حاجرہ بی بی نے اینے بیٹے محمد سلیمان بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات  وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں ۔ جس کے مطابق  اسکے بیٹے محمد سلیمان اور محمد شفع کو 13 اگست کی رات کو فورسز نے انکے گھر واقع پرکانی اسٹریٹ قمبرانی روڑ شال سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا وہ اپنے بیٹوں کی جبری گمشدگی کے خلاف متعلقہ تھانہ ایف آئی درج کرانے کے لیے گئیں لیکن معلقہ تھانہ نے انکی رپورٹ درج نہیں کی ۔


انہوں نے کہا ہے  کہ جمعہ کے روز انکے بیٹے محمد شفیع اور محمد یوسف نیچاری کو سی ٹی ڈی نے ہزار گنجی شال میں جعلی  مقابلے میں قتل کردیا اسکا دوسرا بیٹا محمد سلیمان تاحال اداروں کی حراست میں ہے۔ 


انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کی ہے  کہ کہیں اسکے دوسرے بیٹے سلیمان کو بھی جعلی مقابلے میں قتل نہ کیا جائے ۔


نصیر اللہ بلوچ نے کہاہے کہ  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے انہیں یقین دلایا ہے  کہ سلیمان بنگلزئی کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کمیش اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کریں گے، اور لاپتہ محمد سلیمان  کی بحفاظت بازیابی اور محمد شفیع کے ماورائے قتل کے حوالے سے ہر فورم پر وی بی ایم پی آواز اٹھائی گی۔


انھوں   نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محمد سلیمان بنگلزئی کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے اور محمد شفع بنگلزئی اور محمد یوسف نیچاری کی ماورائے آئین قتل کا نوئس لیں  اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post