بلوچستان فائرنگ اور حادثات میں فورسز و سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 7 افراد ھلاک متعدد زخمی ہوگئے



بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد اور قابض فورسز درمیان جھڑپ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار ھلاک ہوگیا ۔ 


پنجگور میں سی پیک روڑ پر واقع مقامی ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل و کار گاڑی کے درمیان تصادم سے موٹر پر سوار ماں زلیخا زوجہ محمد ابراہیم، چار سالہ صبر اللہ ولد محمد ابراہیم، بارہ سالہ فوزیہ بنت ابراہیم جان ھلاک ہوگئیں ۔ جبکہ حادثے میں بائیس سالہ اسلام ولد محمد اکبر، پانچ سالہ شاہ ولی اللہ ولد شاہد علی، دس سالہ لڑکی زخمی ہوگئیں ۔


ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر پیرے جہلگ جارہے تھے کہ کار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی اور پیچھے سے آنے والی ایک اور کار گاڑی نے انہیں کچل دیا جس میں ماں اپنے بچوں سمیت موقع پر ھلاک ہوگئیں ۔ زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جن میں دس سالہ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زخمی و ھلاک  افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے گاڑی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔


ضلع مستونگ میں گذشتہ مہینے پڑنگ آباد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بدنام زمانہ کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ  سی ٹی ڈی اہلکار نادر شاہوانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


واقعے میں زخمی ہونے کے بعد وہ زیر علاج تھے تاہم گہرے زخم ہونے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔


ضلع مستونگ کے علاقے کلی کونگڑہ کے رہائشی اورنگزیب عرف جیرا نے گزشتہ شب خودکشی کر کے اپنے زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔

تاہم خودکشی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔ 


دریں اثناء   جیکب آباد سے شال آنے والی  ویگن سبی بائی پاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ایک شخص ھلاک اور دو زخمی ہو گئے۔


ذرائع کے مطابق ھلاک اور زخمی افراد کو سبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post