پاکستانی فوج نے آج دارالحکومت شال کے نواحی علاقے زرغون اور مارگٹ سمیت بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کردی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فوجی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے ،جبکہ پیدل فورسز نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی ۔
علاقہ محصور ہونے کے باعث جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ملی ہے۔
گذشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے بولان کے علاقے مارگٹ میں شاہراہ پر ناکہ بندی کی تھی۔ انھوں نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پاکستان فوج کے ایک نان کمیشند آفیسر اور اس کے ساتھی کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئےتھے ۔
تین روز قبل مارگٹ کے قریب پاکستان منرل اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے وہ موقع پر ہلاک اور ان کا ذرائع شدید زخمی ہوا تھا ۔