تربت: قابض پاکستانی بحریہ کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کل 19 ستمبر کو رات آٹھ بجکر دس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستانی نیوی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر حملہ کیاہے۔


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے انتہائی قریب سے نیوی کیمپ کے شمالی حفاظتی چوکی کو بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دس منٹ تک جاری رہنے والے جھڑپ میں نیوی کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا اور چوکی کو نقصان پہنچایا، حملے کے بعد کافی دیر تک شکست خوردہ فورسز عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔


ترجمان نے کہاہے کہ دشمن پاکستانی بحریہ نے بلوچوں کے زمینوں کو قبضہ کرکے ہزاروں ایکڑ پر محیط کیمپ بنایا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مزید زمینوں کو قبضہ کرکے کیمپ کو انتہائی تیزی سے وسعت دے رہا ہے، زمینوں پر قبضے میں کچھ نام نہاد قوم پرست اور مقامی زرخرید براہ راست پاکستانی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔


انھوں نے کہاہے کہ بحریہ کی اسی کیمپ سے مکران بالخصوص کیچ اور گوادر کی فوجی آپریشنز کو کمانڈ کیا جاتا ہے، جنگی ہیلی کاپٹرز اور ڈرون ٹیکنالوجی بھی مزکورہ کیمپ سے مانیٹر اور آپریٹ کی جاتی ہیں اسکے علاوہ اسی کیمپ میں ستر سے زیادہ کمروں پر مشتمل زیرزمین ٹارچر سیل بھی موجود ہے۔



بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی ریاست کے تمام مفادات پر بی ایل ایف کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post