کوئٹہ رکشہ ڈرائیور اغوا بعد قتل ،زخمی وکیل چل بسا ،بم دھماکہ کا زخمی کراچی منتقل



کوئٹہ،بسیمہ ،نال ( نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک ) میں رکشہ ڈرائیور اغوا کے بعد قتل ، نعش برآمد، لواحقین نے احتجاجا مرکزی شاہرہ بلاک کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شال سے مسلح افراد نے  سریاب روڈ کے رہائشی35 سالہ شیر زمان ولد لال بخش کو اغوا کر کے رکشے سمیت ساتھ لےگئے تھے، جن کی آج دشت تیرہ میل کے پہاڑی سلسلہ سے گولی لگی نعش برآمد ہوا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق  لواحقين نے رکشہ ڈراٸیورشیرزمان گرگناڑی کے نعش کودشت کے علاقہ سےبرآمدکرلیا لواحقين نے حکومتی عدم توجہی انتظامیہ کے خلاف سریاب کسٹم پرروڈبلاک کردیا ۔



بسیمہ گزشتہ دنوں ہولناک حادثے میں زخمی ہونے والے

ایڈوکیٹ عبدالطیف عیسیٰ زئی زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے ہیں ۔


دریں اثناء  مستونگ بم دھماکے کے ایک اور زخمی کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا،  عنایت اللہ شاہوانی نامی شخص مستونگ بم دھماکہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور ٹراما سنٹر شال میں زیر علاج تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post