گوادر قومی شاعر مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن

 


گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگار ) منگل کی شام سیاسی، سماجی، ادبی شخصیات و کارکنوں نے شمع روشن کرکے قومی شاعر مبارک قاضی کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مبارک قاضی کا سانحہِ ارتحال ایک قومی سانحہ ہے، بلوچ ایک عظیم شاعر اور استاد سے محروم ہوگئے۔

جبری لاپتہ عظیم دوست کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے شمع روشن کرکے واجہ مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاعر و ادیب معاشرے کے انکھ اور دماغ ہوتے ہیں وہ جو کچھ دیکھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں پھر انہیں شعر کے ذریعے بیان کرتے ہیں اور معاشرے کو راہ دکھاتے ہیں، قاضی نے بلوچ قوم کو جس طرح اپنی سرزمین، زبان اور قومی شناخت کی تحفظ کے لئے تحریک دی وہ قابل تحسین ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post