تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی گئی تو کوسٹل ہائی وے کو احتجاجا بند کردیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

 


اورماڑہ(یو این اے )گزشتہ دنوں کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے اورماڑہ کے لوکل تیل بردار گاڑیوں کو روکنے کے حوالے سے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اورماڑہ کے مِنی پمپ مالکان سمیت اورماڑہ زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا، اس دوران مولانا ہدایت الرحمن نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اورماڑہ شہر بھی ضلع گوادر کا حصہ ہے ضلع گوادر بھر کی طرح اورماڑہ میں بھی ایرانی تیل کی ترسیل کے عمل کو جاری رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اورماڑہ میں لوکل تیل بردار گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو آئندہ سخت لائحہ عمل تیار کریں گے۔ مزید کہا کہ اورماڑہ میں ایرانی تیل کی ترسیل کے عمل کو روکا گیا تو اورماڑہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے تک کو احتجاجا بند کر دیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post