پسنی اسکول کے چپراسی کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا




پسنی : شہزاد ولد اضغر سکنہ وادسر محلہ وارڈ نمبر 7 ریکپشت پسنی جس کو 21 ستمبر 2023 صبح 11 بجے کے قریب  نامعلوم کرولاکار سوار افراد نے 'گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مستانی ریکبازار پسنی' سے اغوا کرکے  لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق شہزاد کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔ وکٹم بوائز ہائی اسکول میں تین سال سے زائد عرصہ سے   بطور عارضی چپراسی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post