کیچ: گڈگی میں یوفون موبائل ٹاور کے مشینریز کو نذر آتش کیاہے، بی ایل ایف



 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے 23 ستمبر کو کیچ کے علاقے بالگتر گڈگی میں قائم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کی ٹاور پر حملہ کرکے مشینری سمیت نذرآتش کیاہے۔


 انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post