چاغی، مستونگ روڈ حادثات 5افراد ھلاک 6زخمی ہوگئے



خاران سے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے پک اپ گاڑی تالو لانڈھی کے قریب الٹ گئی جس میں نور نبی ،محمد انور اللہ داد۔ کبدانی موقع پر ھلاک جبکہ اولیا خان ولد عبدالواحد. نور احمد ولد اللہ بخشط محمد نور ولد اللہ بخش غلام مصطفی ولد شاہ مراد فتح محمد ولد باز محمد . نظام الدین ولد محمد قاسم شدید زخمی ہوئے جنہیں پرنس فہد اسپتال دالبندین میں طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو شال ریفر کردیا گیا۔


 مستونگ کلی دتو آر سی ڈی شاہراہ پرکار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد محمداسلم ولد عبدالمجید بنگلزئی بہادر خان ولد محمد گل سمالانی ساکنان مستونگ زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیئے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا موٹر ساہیکل سوار دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں ٹراما سینٹر شال ریفر کیا گیا دونوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ھلاک  ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post