بلوچستان ضلع قلات کے علاقہ جوہان میں پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گذشہ رات کیمپ پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔جبکہ فورسز کی جانب سے صبح تک وقفے وقفے سے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔