ہرنائی کے علاقے زردالو چرگ غوژ کے مقام گزشتہ شب مسلح افراد نے ہرنائی سے شال جانے والی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے اور ایک ایک کرکے انہیں جانے دیا۔ چیکنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ، تاہم اس دوران کسی مسافر کے گرفتاری کی خبر ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم سے تعلق ظاہر ہوتا تھا۔
تاہم اب تک کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے اچانک چیکنگ کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں۔
آپ بھی جانتے ہیں کہ مذکورہ علاقہ پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے افسران کے نقل وحرکت کیلئے مشہور ہے۔