بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فائرنگ سے گزشتہ دونوں ھلاک ہونے والے کسان امداد جویہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیٹی ارباب جویہ کی مدعیت میں لیویز تھانہ جھل مگسی میں درج کیا گیا ۔ مقدمے میں بلوچستان عوامی پارٹی (فوج خفیہ اداروں کے رائٹ ہینڈ ) اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی، ان کے بھائی رکن بلوچستان اسمبلی طارق مگسی کو نامزد کیا گیا ہے۔
کسان امداد جویہ کے قتل کے مقدمے میں 5 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
آپ کو علم ہے کہ امداد جویہ 3 روز قبل جھل مگسی میں فائرنگ کے نتیجے میں ھلاک ہوگیا تھا۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اہلخانہ کے ساتھ مل کر ان کی نعش لیکر جب انصاف مانگنے نکلے تھے تو مقامی پولیس نے باثر افراد کے کہنے پر مظاہرین سے نعش چھین کر لے گئے تھے ،اور مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔اس کے ردعمل عمل بلوچستان کے سیاسی سماجی حلقوں نے سوشل میڈیا کے علاوہ ریلیوں اور مظاہروں کے شکل میں اس واقع کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے باثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ رکھ دیا ،جبکہ مظاہروں کا سلسلہ تاحال بھی جاری ہے ۔