کیچ میں عبدالرؤف بلوچ کا قتل ایک افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ یہ بات بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم برسوں سے، بلوچ قوم پر ظلم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے مذہب کے استعمال کے بارے میں خبردار کرتے رہے ہیں۔
چیئرمین نے کہاہے کہ یہ خوش آئندہ بات ہے کہ بلوچ اپنی سیکولر اقدار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات پاکستانی عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیچ واقعے کے خلاف مل کر کام کریں گے۔