بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز ساڑھے پانچ بجے بالگتر کے علاقے نلی میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں پاکستانی خفیہ ادارے ایم آئی کی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کو دھماکے سے اڈا دیا جس کے نتیجے میں اہم ریاستی کارندہ اسحاق ولد یعقوب اپنے6ساتھیوں سمیت منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ہلاک ہونے والے قومی مجرموں میں اسحاق ولد یعقوب سکنہ نلی بازار، ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، نظام دیدار ولد واجداد سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سکنہ نلی بازار اور قاسم ولد عبدالحکیم سکنہ پروم شامل ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ ڈیتھ اسکواڈپاکستانی خفیہ ادارہ ایم آئی کی زیر نگرانی خالد ولد یعقوب کی سربراہی میں متحرک تھا جو بالگتر، کیلکور، کولواہ، بلیدہ اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشنوں، بلوچ سرمچاروں کی راستہ روکنے،عام لوگوں کی جبری گمشدگی و قتل کرنے، عوام پر مظالم ڈھانے، سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔ ان عنا صر کو قومی جرائم کی ارتکاب کے بعدبلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ روز نشانِ عبرت بنایا۔
ترجمان نے کہاہے کہ اسحاق ولد یعقوب قومی مجرم یعقوب کا بیٹا تھا جسے 2011 میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گیارہ ساتھیوں سمیت نشانہ بنایا تھا۔ یعقوب کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے خفیہ دارے، ایم آئی نے ان کے بیٹوں خالد اور اسحاق کو بلوچ قومی جہد کے خلاف ٹاسک دے کر مسلح بنا کر خالد کی سربراہی میں ایک اسکواڈ قائم کیا۔ تنظیم کی جانب سے مسلسل تنبیہ کے بعد بھی وہ اپنے قوم دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔ مزکورہ قابض ریاستی گروہ،بالگتر، کیلکور اور باقی علاقوں میں متعدد بلوچ سرمچاروں اور عام بلوچوں کی شہادت میں برائے راست ملوث تھا۔
انھوں نے کہاہے کہ ھلاک ہونے والوں میں ایک منحرف سرمچار نظام عرف دیدار ولد واجداد بھی شامل ہے جو چند ماہ قبل قومی جہد سے دستبردار ہوکر دشمن کے صف میں شامل ہوکر خالد کی سربراہی میں جہدکاروں کے خلاف متحرک تھا۔
اس اسکواڈ کی سربراہی خالد ولد یعقوب کررہا ہے، جو ہمارے ٹارگٹ لسٹ پر ہے اور اسے قوم دشمن سرگرمیوں کی سزا ہر صورت دی جائے گی۔ خالد کو علاقے میں چند نام نہاد سیاسی شخصیات اور میر و متعبروں کی پشت پناہی حاصل ہے جن کو واضع طور پر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے مجرمانہ فعل سے باز رہیں، ہماری جہد قوم کی آزادی کے لیے ہے اگر ایسے کوئی بھی شخص دشمن کا معاون کار ہو گا تو اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ان قومی مجرموں کے ہلاک کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس حملے کی ویڈیو تنظیم کے پاس موجود ہے جسے جلد میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔