کوئٹہ مغربی بلوچستان کے علاقہ ایران شھر سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے دو گاڑیوں میں سوار سول کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے تربت میں نام نہاد سرکاری مذہبی گروہ کے ہاتھوں ھلاک ہونے والے عبدالروف برکت بلوچ کے بھائی سمیر بلوچ اور اس کی بیوی ہانی بلوچ کو انکے گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کو مسلح افراد نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب انکے گھر سے اغوا کرلیا اور اس دوران انھوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے ۔