کراچی رینجرز اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہداری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے گزشتہ رات تقریبا آٹھ بجکر تیس منٹ پر سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں لیاری الفلاح روڈ پر ایک (آئی بی او) انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سندھ رینجرز کے اہلکار لانس نائیک دلشاد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔ جس کی ذمہداری وہ قبول کرتے ہیں ۔ 

 

انھوں نے کہاہے کہ رینجرز سندھ کے مختلف علاقوں میں آباد بلوچوں خاص کر لیاری میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی، جعلی مقابلوں میں شہید کرنے جیسی سنگیں جرائم کا مرتکب ہونے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر بلوچ کے گھروں میں رات کی تاریکی میں بندوق کی زور پر گھس کر خواتیں و بچوں کی تزلیل میں ملوث ہونے سمیت پاکستانی رینجرز گینگ وار کی نام پر تعلیم یافتہ معصوم بلوچ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں زیرِحراست شہید کر رہا ہے۔ 


ترجمان  نے کہاہے کہ  بلوچ قوم کی نسل کشی اور تزلیل میں ملوث دہشتگرد ریاستی اہلکاروں کوکسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ مادرِ وطن کی آزادی تک ایسے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post