شال کواری روڈ پر چلڈرن ہسپتال کے نزدیک پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر خاران کے رہائشی کم سن طالب علم 16 سالہ سید ابرار شاہ ولد سید فقیر شاہ کو اس کے کمرہ سے حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا۔
ذ رائع کے مطابق ابرار شاہ ایف ایس سی کا طالبعلم ہے اور شال میں پری میڈیکل کی تیاری کررہا تھا۔
تاہم گزشتہ رات پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر مذکورہ طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
آپ کو علم ہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل اور شدت سے جاری ہے اور آئے روز مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ، جاری ہفتے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے متعدد لوگوں کے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ اسی طرح، بلوچستان کے ضلع خاران میں یکم آگست سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔ اس سرچ آپریشن کے دوران خاران کے درجنوں افراد جبراً لاپتہ ہوئے ہیں۔ جن میں طالبعلم کاشف ایجباڑی، صمد ساسولی، محمد عیسیٰ ڈومکی بھی شامل ہیں۔
