کوئٹہ بی وائی سی کی جاری احتجاج ریلی پر پولیس کا دھاوا نادیہ سمیت دیگر گرفتار ،مظاہرین نے دھرنا دے دیا۔بی وائی سی

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق

آج بی وائی سی کے اسیر رہنماؤں کے اہلِ خانہ کی جانب سے برما ہوٹل، سریاب، کوئٹہ میں ایک پُرامن احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ اسیر رہنماؤں کی رہائی اور ان کے خلاف جاری کارروائیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کی جا سکے۔
احتجاج کے آغاز سے قبل ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بھاری نفری مقام پر تعینات تھی۔ جیسے ہی مظاہرین نے اپنا پُرامن احتجاج شروع کیا، انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی چھوٹی بہن سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتاریوں کے خلاف احتجاجاً مظاہرین نے بشیر چوک کو بند کر دیا اور مظاہرے کو دھرنے میں تبدیل کردیا۔ اس وقت بشیر چوک پر دھرنا جاری ہے اور جب تک باقی مظاہرین کو رہا نا کیا جائے گا تب تک مظاہرہ جاری رہے گا۔ ہم کوئٹہ کے با شعور عوام، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلا، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے کہ وہ دھرے میں شامل ہو کر اظہارِ یکجہتی کریں اور انصاف، بنیادی حقوق اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post