کوئٹہ ، پاکستانی جھنڈے فروخت کرنے والے سٹال پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی



شال کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فورسزکی چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی  جھنڈے فروخت کرنے والے سٹال پر دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔


زخمیوں میں جلال الدین، نجیب اللہ  سردار ولی اور ایک خاتون شامل ہیں ۔


 ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال شال منتقل کردیاگیاہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post