بولان، پنجگور اور قلات میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان، پنجگور اور قلات میں قابض پاکستانی فوج اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو  تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ یہ بات بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری ایک بیان میں بتائی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں چُنگی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو گرنیڈ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں نے نشانہ بنایا، حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم دو زخمی ہوگئے۔


ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے ایک اور حملے میں گذشتہ رات پنجگور، گرمکان میں قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گرنیڈ داغے، حملے میں چوکی میں موجود کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔


 انھوں نے کہاہے کہ ادھر قلات کے علاقے منگچر میں چاربوز کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے ایک گاڑی کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا جبکہ ایک گاڑی کو فائرنگ کرکے  نقصان پہنچایا دیا ہے ۔


بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post