جھل مگسی اور منگچر میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ھلاک ایک زخمی



جھل مگسی لیویز تھانہ باریجہ کی حدود کامل شاہ میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر  فائرنگ  سے گل بیگ مگسی نامی  شخص ھلاک، جبکہ گلاب خان نامی شخص  زخمی ہوگیا۔ 

واقع بعد لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو  تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جس کے بعد واقع کی تفتیش  شروع کردی ۔


خالق آباد منگچر کے علاقے زردغلام جان میں فائرنگ کے ایک واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حسین بخش ولد رحیم بخش قوم محمد شہی سکنہ زردغلام جان منگچر کے نام سے ہوگئی ہے ۔


لیویز فورس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر یہ واقعہ دشت مستونگ میں ایک قتل کے ردعمل میں پیش آیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post