شال مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار ھلاک ،ٹی ٹی پی نے ذمہداری قبول کرلی



شال اسپینی روڈ پر  نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک  پولیس اہلکار محمدجواد ولد علی رضا سکنہ ہزارہ ٹاون کو ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 

واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ 


دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے جاری بیان میں  حملے کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ آج صبح تقریباً آٹھ بجے بلوچستان کے مرکزی شہر شال  میں سپینی روڈ پر  ٹی ٹی پی کے ساتھیوں   نے ایک پولیس اہلکار کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ ڈیوٹی پرجارہا تھا ـ

Post a Comment

Previous Post Next Post