استاد قتل ، بی این پی اور بی ایس او نے کارکنوں سمیت عوام سے تربت میں منعقد ہونے والے ریلی میں شرکت کی اپیل کی



بلوچستان نیشنل پارٹی اسکول ٹیچر عبدالرٶف بلوچ کے قتل کے خلاف 9 اگست تربت میں ہونے والی خاموش  ریلی  کی حمایت کرتی ہے. یہ بات ضلع کیچ کے  ترجمان  نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ 


انھوں نے بیان میں کہاہے کہ اسکول ٹیچر،طالب علم عبدالرؤف بلوچ کے قتل کے خلاف 9 اگست صبح ساڑھے 10 بجے تربت سول سوسائٹی کی جانب سے تربت پریس کلب سے خاموش ریلی نکالے جانے کی حمایت کرتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے ساتھیوں کارکنوں کو  تاکید کرتے ہیں کہ وہ  ریلی میں  بھر پور شرکت کریں .


ترجمان نے بیان میں  تمام مکاتب فکر کے خواتین وحضرات  سے 

اپیل کی ہے کہ  وہ بدھ کی صبح منعقد ہونے والے خاموش ریلی میں بھر پور شرکت کرکے کیچ میں بد امنی و انارکی پھلانے والوں کے خلاف آواز آٹھائیں.


 اس طرح  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں  بلوچ ٹیچر عبدالرؤف بلوچ کی قتلِ ناحق کے خلاف 9 کو تاریخ کو تربت سول سوسائٹی کی جانب سے خاموش ریلی نکالے جانے کی حمایت کرتے ہوئے  اپنے تمام ممبران اور زمہ داران کو تاکید کی ہے کہ وہ  اس ریلی میں بھر پور شرکت کرکے اپنا قومی  فرض نبھائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post