کیچ منگل کے روز سہہ پہر 4 بجے کے قریب گاڑیوں میں سوار مسلح نقاب پوش افراد نے کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سنئیر قانون دان عبدالمجید شاہ ایڈووکیٹ کے چیمبر شاہ لاء ایسوسی ایٹس واقع تربت میں گھس کر چیمبر میں کام کرنے والے نوجوان میٹرک کے طالب علم عادل ولد عصاء سکنہ بالگتر نلی کو زدوکوب کرکے اغواء کرلیا ،جبکہ دوکان و چیمبر میں موجود دیگر افراد کو زدوکوب کرکے ان کے موبائل فونز وغیرہ بھی چھین لئے گئے ۔
دریں اثناء رواں ماہ 6 اگست کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ پل آباد سے لاپتہ چار بھائی برکت مراد، شوکت مراد، بابت مراد اور ایاز مراد کو فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا جو آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
علاوہ ا زیں کراچی سے فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ضلع گوادر تحصیل پسنی کے رہائشی معراج ولد ماسٹر اسلم بازیاب ہوکرگھر پہنچ گیا ہے۔