مستونگ ( نامہ نگار) ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز معمول کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ایک چوکی پر واپس جا رہی تھیں کہ راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک سپاہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
حکام کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی
