گوادر سے فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ ،منگچر میں پتھر لے جانے والے ٹرک پر مسلح افراد کا حملہ



گوادر میں پاکستانی فورسز نے ایک کمسن طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے کمسن طالب علم کی شناخت شاہد ولد عبدالحمید کے نام سے ہوگئی ہے ۔


خاندانی  ذرائع کے مطابق فورسز نے 26جولائی کو شاہد کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔


ادھر منگچر خالق آباد  میں سورو کے مقام پر کراچی شال   شاہراہ پر نامعلوم افراد مسلح افراد نے پتھر سے لوڈ ٹرک نمبری C3576 پر فائرنگ کرکے اس کے  ٹائر پھاڑ دیے جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی ۔


فائربریگیڈ گاڑی نے گاڑی میں لگی آگ بجھائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post